ہمارے بارے میں

السلام علیکم،

ہمارا نام ترنم (تنو) اور عظیم ہے۔ ہم اِس بلاگ کے بانی و مدیر ہیں۔

ہمارا تعلق اُتر پردیش کے سنت کبیر نگر ضلعے کے سِکری گاؤں سے ہے۔

ہم میڈیکل اسٹوڈنٹ ہیں۔ تنو مدھیہ پردیش سے بی. ایچ. ایم. ایس.، جب کہ میں (عظیم) پونے (مہاراشٹر) سے ایم. بی. بی. ایس. کی تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔

بلاگ کے بارے میں

اردو زبان و ادب سے بے پناہ محبت نے ہمیں یہ بلاگ شروع کرنے پر مجبور کیا۔ اِس کی بنیاد ہم نے 9 دسمبر 2017 کو رکھی۔

لیکن بلاگ کا آغاز ہم ستمبر 2019 میں کر رہے ہیں۔ یہاں پر ہم دو موضوعات پر بلاگنگ کریں گے: کتب اور سیاحت۔

ہمارے علاوہ یہاں پر آپ کو مہمان لکھاریوں کی تحریریں بھی مل جائیں گی۔

امید ہے آپ کو ہماری یہ کوشش پسند آئے گی اور آپ ہماری حوصلہ افزائی کریں گے۔

تازہ ترین اطلاعات کے لیے آپ ہمیں فیس بُک، اِنسٹاگرام اور ٹویٹر پر فالو کر سکتے ہیں۔

شکریہ۔ 😊